مزید خبریں

فرانس: ائرپورٹ عملے کی ہڑتال‘ سیکڑوں پروازیں منسوخ

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ائرپورٹ آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ائرپورٹ پر ایک چوتھائی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تنخواہوں میں اضافے کے لیے فرانسیسی ائرپورٹ آپریٹرز نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ پیرس کے چارلس ڈیگال ائرپورٹ پر صبح کے اوقات میں ملازمین نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ہڑتال کے باعث صبح 7بجے سے 2بجے تک کی زیادہ تر پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔