مزید خبریں

ایران: خاتون سمیت 12بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان کی جیل میں 12 قیدیوں کو پھانسی دے دی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق غیرسرکاری تنظیم ایران ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ 11مردوں اور ایک عورت کو صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔ عدالتوں نے انہیں منشیات سے متعلق مقدمات یا قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی تھی۔