مزید خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈویژنل ہاکی چمپئن شپ 10 سے 15 جون تک آرمی ہاکی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یاسین ہوں گے۔پی ایچ ایف نے ڈویژن سطح کے ایونٹ کے لئے چند ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چمپئن شپ میں انٹر ڈسٹرکٹ کی کامیاب ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی، یہ ٹیمیں 18 کھلاڑیوں کے علاوہ مزید 4 ریزرو کھلاڑی ٹیم میں شامل کر سکتی ہیں، منتخب ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ممنوع ہو گا، جو ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں ان پر دوسری ٹیم اعتراض داخل نہیں کرا سکتی جبکہ تمام کھلاڑی رہائشی ثبوت و اسکول کالج سرٹیفیکیٹ اپنے اپنا ہمراہ لازمی لائیں گے۔