مزید خبریں

تھائی لینڈ میں شہریوں کو گھروں میں بھنگ کاش کرنے کی اجازت

بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے شہریوں کو گھروں میں بھنگ اْگانے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تفریحی مقاصد کے لیے بھنگ پینا ممنوع ہوگا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی عوامی مقامات پر بھنگ پی کر بدتمیزی کی تواس پر جرمانہ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ہی بھنگ اور چرس کے پودوں کو منشیات کی فہرست سے نکال دے گی۔ تاہم اس کا استعمال صرف دواسازی تک محدو د رہے گا ۔