مزید خبریں

بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ ، شاہد میموریل کوارٹر فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ کی ہدایت کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا پری کواٹر فائنل مقابلہ مہران ساکر اور شاہد میموریل کے درمیان کھیلا گیا جسے ایک سخت مقابلے کے بعد شاہد میموریل نے ایک گول سے جیت کر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہونے والے اس مقابلے میں وقفہ تک شاہد میموریل کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول فاتح ٹیم کے عاقب نثار نے 38 ویں منٹ میں اسکور کیا۔وقفہ کے بعد مہران ساکر نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن مقررہ وقت کے خاتمے تک وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے فاتح ٹیم کے اسکورر عاقب نثار کو عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا‘پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور کپتان ماما ظفر بلوچ (PIA) مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ رحیم بخش بلوچ‘شبیر بلوچ(نیشنل بینک)طارق بلوچ (HBL) اورمراد بلوچ بھی موجود تھے‘میچ کو ریفری راشد عبداللہ نے سجاد علی اور قیوم کی معاونت سے سپروائز کیا‘آج کا پروگرام حیدری بلوچ بمقابلہ مکران اسپورٹس سے شیڈول ہے۔