مزید خبریں

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دیدی

کولمبو (جسارت نیوز)آسٹریلیا اے نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سری لنکا اے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیمرون گرین نے ناقابل شکست سنچری بناکر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بدھ کو سنہالیز اسپورٹس گرائونڈ، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے، کپتان دہننجایا ڈی سلوا نے 68 اور اوشاڈا ڈی سلوا نے 65 رنز بنائے، آسٹریلیا اے کی جانب سے مارک سٹیکٹے اور ٹوڈ مورفی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف کیمرون گرین کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 7.4اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیمرون گرین نے 111 گیندوں پر 3 فلک شگاف چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 119 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں میٹ رینشا 68 اور ایلیکس کاری 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیمرون گرین کو مرد میدان قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔