مزید خبریں

ایبٹ آبادثمراسپورٹس فیسٹیول اسکواش انڈر 11فائنل احمدکے نام

ایبٹ آباد(جسارت نیوز)ریجنل اسپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سمر اسپورٹس فیسٹیول کے تیسرے روزا سکواش ووشو کے مقابلہ اسکواش انڈر 11فائنل میں احمد نے ہادی مغل کو دو صفر سے شکست دے دی جبکہ انڈر 15فائنل روہان نے اسماعیل کو ایک زبردست مقابلے کے بعد تین دو سی شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ اوپن کیٹیگری فائنل میں ایک کانٹے دارمقابلے کے بعد صائم طارق کو ابراہیم قادر نے تین دو سے ہرا دیا۔مہمان خصوصی ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر)خالد محمود تھے۔ان کا کہناتھا کہ کسی بھی صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقادسے نوجوان بہت سی بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے بھی خطاب کیا اور آر ایس او احمد زمان کی خدمات کو سراہا ۔