مزید خبریں

راولپنڈی ، پاکستان لائف ا سٹائل فرنیچر ایکسپو کا آغاز 10جون سے ہو گا

راولپنڈی (کامرس ڈیسک ) پاکستان لائف ا سٹائل فرنیچر ایکسپو 10جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ آرگنائزرز کے مطابق زیروہیلتھ کیئر پاکستان کے زیر اہتمام ہوم اینڈ آفس فرنیچر ایکسپو 10تا 12جون راولپنڈی میں ہوگی، جس میں 50برانڈز اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔اس موقع پر متنوع الاقسام فرنیچر کی وسیع ورائٹی بشمول ماڈرن ویڈنگ ،ہوم اینڈ آفس فرنیچر ،صوفے ،ڈائننگ ٹیبلز اور آوٹ ڈور فرنیچرپر 40فی صد تک خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔