مزید خبریں

ایرانی قونصل جنرل کی فیڈریشن چیمبر کے ریجنل چیئرمین سے ملاقات

لاہور (کامرس ڈیسک) ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے،دونوں برادر اور پڑوسی ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی و ایف پی سی سی آئی ممبران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔محمد ندیم قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈرٹریڈ اہمیت کی حامل اوروقت کی ضرورت بھی ہے۔