مزید خبریں

جاپان بزنس فیڈریشن کے جنوبی کوریا کے کاروباری گروپ کے ساتھ مذاکرات

ٹوکیو (کامرس ڈیسک) جاپان بزنس فیڈریشن یا کیدانرین نے3 سال بعد جنوبی کوریا کے کاروباری گروپ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے یا کیدانرین کے چیئرمین توکْورا ماساکازْو کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے جنوبی کوریائی انجمن سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی معاملات پر تناؤ رہا ہے ،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلوں کی طویل تاریخ ہے۔