مزید خبریں

افغانستان نے ایک سال کے دوران 96 ملین ڈالر کی کشمش برآمد کی

کابل (کامرس ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار نیایک سال کے دوران 96 ملین ڈالر کی کشمش برآمد کی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے قندھار کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال قندھار میں کشمش کی کٹائی گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ تھی جس کے باعث 29 ہزار ٹن سے زیادہ کشمش برآمد کی گئی جس کی مالیت 96 ملین ڈالر ہے۔یاد رہے کہ انگور اور انار کے لیے مشہور صوبہ قندھار سالانہ ہزاروں ٹن دیگر تازہ اور خشک میوہ جات بشمول کشمش اور انجیر برآمد کرتا ہے۔