مزید خبریں

پاکستان اسٹاک میں مندی ،50فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 41600پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد41500پوائنٹس پر واپس آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ49.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی کم قیمت حصص کی خریداری سے انڈیکس 41620.71پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے انڈیکس ایک موقع پر 41391.90پوائنٹس پر پست سطح تک گر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ41500 پوائنٹس کی حد پر بحال تو ہو گئی لیکن مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں15.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41568.41 پوائنٹس سے کم ہو کر41553.16پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28572.64 پوائنٹس سے گھٹ کر28536.04پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 27.46 پوائنٹس کے اضافے سے 18549.40 پوائنٹس سے بڑھ کر18576.86پوائنٹس پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب 74کروڑ 16لاکھ22ہزار 310روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔