مزید خبریں

نئے بجٹ میں سرمایہ کاروں کے لییمراعات دی جائیں، جمشید اختر شیخ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر جمشید اختر شیخ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے کا بہترین طریقہ برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ آئندہ بجٹ میں برآمدکنندگان اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کا دورہ کرنے والے تاجربرادری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران 57 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نئے بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مراعات کا اعلان کرے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کریں اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کر کے برآمدات میں اضافہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان زیادہ تر خام مال برآمد کر رہا ہے جبکہ دیگر ممالک ہمارے خام مال کو استعمال کر کے بہتر مصنوعات تیار کر رہے ہیں اور گئی گنا زیادہ قیمت پر ان کر برآمد کر کے بہتر نتائج حاصل کر رہے ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ خام مال برآمد کرنے کی بجائے غیر ملکی سرمایے اور ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانے کی کوشش کی جائے تاکہ پاکستان میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر پیداوار بڑھائی جائے جس سے ہماری برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔جولائی تا اپریل22۔ 2021 پاکستان کی مجموعی برآمدات تقریباً 28 ارب ڈالر تک رہی رہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ہماری کل درآمدات بڑھ کر 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔برآمدات اور درآمدات کے درمیان بڑھتا ہوا گیپ ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی اہم وجہ ہے۔