کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، یوٹیوب (YouTube) کی جانب سے ایک ورچوئیل پاکستان تخلیق کار گول میز مل کا اہتمام کیا گیا ،جو یوٹیوب کی جانب سے اِس نوعیت کی پہلی تقریب تھی۔ اس ملاقات میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور چار معروف پاکستانی یوٹیوبرز نے شرکت کی جن میں ڈَکی بھائی، سَم تھنگ ہاٹ، سسِٹرولوجی اور اسٹریٹ فوڈ پی کے شامل تھے۔ گفتگو کا آغاز گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ،فرحان ایس قریشی نے کیاجنھوں نے کانٹنٹ کرییٹرزور میڈیا کو موثر معلومات فراہم کی۔ فرحان قریشی نے کہا:’’پاکستانی یوٹیوب چینلز کے 55 فیصد سے زیادہ ناظرین ملک سے باہر ہیں۔ یہ تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی یوٹیوبرز کا تخلیق کردہ مواد پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے۔‘‘ فرحان قریشی نے مزید بتایا کہ اس تعداد میں مجموعی طور پر35 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ 300 سے زیادہ چینلز کے پاس اب 1 ملین سے زیادہ سبسکرا ئبرز ہیں۔ اْنھوں نے مزید بتایا کہ 4500 سے زیادہ یوٹیوب چینلز کے پاس اب 100,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، جن کی شرح میں45 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔فرحان قریشی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مقبول پاکستانی یوٹیوب چینلز اب سالانہ 10 لاکھ روپے کما رہے ہیں اور اِس میں سال بہ سال 140 فیصد سے زیادہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ یوٹیوب اپنے کانٹنٹ کرییٹرز کو مالی طور پر مستحکم ہونے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔