مزید خبریں

ایک سال میں ایس ای انڈیکس میں ساڑھے 5 ہزار پوائنٹس کی کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال اسٹاک ایکس چینج میں منافع کی غرض سے سرمایہ لگانے والوں کو اوسط 12 فیصد نقصان ہوا۔مالی سال 22-2021 کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 47 ہزار 356 پوائنٹس پر تھا ، تقریبا ایک سال کے عرصے کے دوران انڈیکس میں ساڑھے 5 ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک سال کے دوران 2 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور اس وقت سٹاک مارکیٹ میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 533ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی خاطر حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی اور سسٹم کو سہل بنانے کی اشد ضرورت ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کسی بھی ملک کی معیشت کا آئینہ ہوتی ہے ، اگر نئے مالی سال میں معاشی حالات میں بہتری آئے گی توا سٹاک مارکیٹ بھی بہتر پرفارم کرے گی۔