مزید خبریں

سعودی عرب اور انڈونیشیا کا سرمایہ کاری کو فروغ دینے پراتفاق

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب اور انڈونیشیا نے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اندونیشیا کے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے صدر جو کو ویدو دو اور وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریٹنو مارسودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب ان مواقع کو تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے ، ہم اس رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صحیح راستے پر ہیں۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی نے کہا کہ ہم نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور انڈونیشیا انویسٹمنٹ اتھارٹی کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشا شمسی توانائی کے پلانٹس،لیتھیم بیٹری کی صنعت اور پن بجلی کی ترقی میں سعودی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا مسافر کاروں اور پام آئل سمیت اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔