مزید خبریں

سعودی عرب کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کے نرخوں میں50فیصداضافہ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی مویشی منڈیوں میں جانور وں کے نرخوں میں چھ ماہ کے دوران 50 فیصد اضافہ ہوگیا ، تاجروں کا کہنا ہے کہ چارہ مہنگا ہونے اور دیگر اسباب کے باعث مویشیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مویشیوں کے ایک تاجر القرنی نے بتایا کہ چھ ماہ قبل جانور جس قیمت میں دستیاب تھے اب ان کی قیمتیں پچاس فیصد تک بڑھ چکی ہیں، ان دنوں مویشی 1500 سے 2200 ریال میں فروخت ہورہے ہیں۔ القرنی کا کہنا تھا کہ چارہ مہنگا مل رہا ہے،اب حج اورعید الاضحی بھی قریب آرہے ہیں ،یہ تمام چیزیں مہنگائی کا باعث بنتی ہیں۔