مزید خبریں

ٹنڈوآدم : بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی زورشورسے جاری

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گہما گہمی زورپکڑ گئی، بڑے سینئر صحافی سوشل ورکر آزاد امیدوار وارڈ نمبر5 رانامحمدسلیمان نے الیکشن آفس کاافتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں حلقے کی عوام اور معززین نے شرکت کی۔ اس موقع آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلروارڈ نمبر 5 رانامحمد سلیمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو قائم ہوئے آج 75 سال گزر گئے لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں وجہ ہم خود اس غلامی سے نجات نہیں چاہتے کیونکہ ہم اپنے ووٹ کاصحیح استعمال نہیں کرتے ہربار انہیں چوروں اور لٹیروں کو منتخب کرکے اپنے اور اپنے حقوق پر مسلط کرلیتے ہیں اور پھر 5 سال تک رونا روتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ آزمائے لوگوں کے فریب میں آئے بغیر ایماندار اور نوجوان قیادت کو ووٹ دے کر آزمائیں۔