مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، رفیق چوہان

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے دیانتدار اور باصلاحیت نمائندے ہی عوام کے بنیادی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور ان کے حل کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ طویل عرصہ سے علاقہ مکین پینے پانی،سیوریج سسٹم کی خستہ حالی اور اُبلتے گٹروں کچرے کے ڈھیروں کے باعث شدید پریشانی کا شکار رہے ہیں۔علاقہ مکینوں سے ووٹ لے کر منتخب ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے ووٹ لینے کے بعد عوام کو بدترین مسائل کے حوالے کرکے لا پتا ہو جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران باصلاحیت دیانتدار اور ذمہ دار نوجوان ہیں۔یوسی اور وارڈ مکین جماعت اسلامی کے امیدواران کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگاکر ووٹ دے کر منتخب کرائیں۔ جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدوار چیئرمین حاجی اقبال شیخ وائس چیئرمین ملک راحیل غوری نامزد کونسلر عبدالرشید شیخ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی یونین کونسل نمبر 11 میر شیر محمد خان تالپور ٹاؤن کے تحت الیکشن آفس کا افتتاح احمدانی کالونی نذد مسجد خیرالمساجد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان الیکشن کمپین انچارچ حافظ سلمان خالد سابق کونسلر محمد مسلم پنساری اور نامزد کونسلر نے خطاب کیا۔