مزید خبریں

شادی لارج : آبادگاروں کا کم پانی ملنے کے خلاف دھرنا

شادی لارج(نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی ٹنڈوباگو کی جانب سے اکرم واہ کا ایک فٹ پانی کم کرنے کے خلاف دبنی مائنر ٹیل کے آبادگاروں نے شادی لارج پریس کلب پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر آباد گاروں کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،مال مویشی بھی پیاسے مر رہے ہیں، محکمہ آبپاشی ٹنڈوباگو نے ایک سازش کے تحت اکرم واہ کا پانی ایک فٹ کم کردیا۔