مزید خبریں

حیدرآباد: محکمہ پراونشل ہائی ویز کے ٹھیکیداروں کا زیادتیوں کیخلاف مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) محکمہ پراونشل ہائی ویز کے ٹھیکیداروں نے دادو پراونشل ہائی ویز کے انجینئر نور احمد کی زیادتیوں کے خلاف پراونشل ہائی ویز حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر نیاز حسین پنہور‘ حیدر‘ احمد ملاح ودیگر نے کہاکہ دادو پراونشل ہائی ویز کے انجینئر نور احمد جو دو شہروں میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے سیپرا کا قانون توڑ کر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دے کر اپنا پیٹ بھر رہا ہے حالیہ مارچ میں 4 ارب روپے کے ٹھیکے اپنے رشتہ داروں کو دلائے ایک ایک ٹھیکیدار کو 10 کروڑ‘ پانچ پانچ کروڑ کے کام دیے گئے جبکہ زمین پر ایک پتھر نہیں لگایا گیا کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کے باوجود کام نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں ہونے والے اسپیشل ایم اینڈ آر کے کام میں پروفیشنل ٹھیکیداروں کو ایک بھی کام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مذکورہ انجینئر نور احمد ‘ ٹینڈر کلارک حفیظ میمن کے خلاف تحقیقات کراکر ٹھیکیداروں کو انصاف فراہم کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔