مزید خبریں

حیدرآباد: پولیس کی مسافروںسے بھتا خوری کی شکایت عام ہونے لگیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوٹری پل سے کوٹری آنے جانے والے افراد کو حسین آباد پولیس کی جانب سے مسافروںسے بھتا خوری کی شکایت عام ہونے لگیں حسین آباد چوک پر کوٹری پر چڑھتے ہوئے موجودہ پولیس چوکی کے اہلکاروں کی جانب سے حیدرآباد کوٹری سے حیدرآباد آنے والے شہریوں سے رات کے اوقات میں تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کوٹری پل کے نیچے حسین باد آباد تھانہ پولیس کے اہلکاروں نے بھتہ خوری کا بازارگرم کررکھا ہے حیدرآباد جبکہ حیسن آباد تھانہ کی حدود میں کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے حیدر آبا د کوٹری پل کے نیچے حیسن آباد تھانہ کے نشے میں دھت ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ۔