مزید خبریں

حیدرآباد،ایس ٹی پی آج ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے گی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے صدر عمر ناہیوں‘ فاضل کو غائب کئے جانے کے خلاف آج حیدرآباد ٹھٹھہ ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کردیاڈاکٹر قادر مگسی نے وڈیو لنک کے ذریعے سندھ ترقی پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں ایک منظم سازش کے تحت غیر مقامی افراد کو آباد کرکے سندھ کی زمینیں دی جارہی ہے ساحلی پٹی‘ اور کوہستان کی زمین پر غیر مقامی افراد کو جعلی کاغذات دے کر مقامی افراد کو بے دخل کیاجارہاہے جس کے خلاف سندھ کے عوام کو منظم جدوجہد کرنی کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما عمر ناہیوں اور فاضل کو غائب کرنے میں وہی ہاتھ ملوث ہیں جو کہ سندھ کی زمینوں کی دلالی کررہے ہیں عمر اور فاضل کا جرم یہ ہے انہوں نے مقامی افراد کو بیدار کرکے قبضہ مافیا کے خلاف آواز بلند کی انہوںنے قانونی جنگ لڑی جس کے نتیجے میں انہیں گم کرایا گیا 5 روز گزر جانے کے بعد بھی ان کا کوئی پتہ نہیں ہے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ ایس ٹی پی اپنے ساتھیوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے ہمارے بہادر ساتھیوں نے جیلوں میں سختیاں برداشت کی ہیں انہوںنے کہاکہ میں ضلعی انتظامیہ اور ملکی اداروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر کس جرم میں ان بے گناہ افراد کو اٹھایا گیا ہے؟ اگر کوئی جرم ہے تو عدالتیں کس کام کے لیے ہیں انہوںنے عمر ناہیوں اور فاضل کو لا پتا کیے جانے کے خلاف آج9جون کو ٹھٹھہ حیدرآباد ہائی وے گھارو کے مقام پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ دھرنے کو بھر طور پر کامیاب بنائیں۔