مزید خبریں

جامشورو،ٹاؤن ایڈمنسٹرکیخلاف شہری وصحافیوں کی احتجاجی ریلی

جامشورو( نمائندہ جسارت)جامشورو میں ٹاؤن ایڈمنسٹر اصغر بھنڈ کے خلاف شہریوں ، سیاسی سماجی،انجمنِ تاجران ،صحافیوں حاکم چانڈیو،شریف ابڑو، ربنواز ابڑو، دیدار بھلائی، حبیب اﷲ آمڑو، عبداﷲ کوہستانی،ساگر عالمانی، کامریڈ جوشیلو سندھی، حق نواز برہمانی،اصغر ناریجو، ذوالفقار مگسی اور دیگر کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء شہر کا گشت کرنے کے دوران کرپٹ ٹاؤن ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ کے خلاف فلک شگاف نعر ے بازی کرتے ہوئے اس کو فوراً ہٹانے اور ایماندارٹاؤن ایڈ منسٹریٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جامشورو اُوور ہیڈ برج کے نیچے پہنچ کر اُنہوں نے علامتی دھرنا دیا۔ اِس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ سے لبِ دریا جامشورو شہر میں ٹاؤن ایڈ منسٹر یٹر کی وجہ سے پینے کے پانی کا سخت بحران پیدا ہو گیا ہے ،ٹاؤن ایڈ منسٹریٹر اصغر بھنڈ نے ٹینکرز مافیا کی ملی بھگت سے پانی سپلائی کرنے کی مشین غائب کردی ہے،شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مشین کی خرابی کا بتا کر نا اہل ٹاؤن ایڈ منسٹریٹر لوگوں کو پیا سا مار رہا ہے جس کی وجہ سے بااَثر اَفراد کے علاوہ دیگر شہری پانی کی بوبد بوند کو ترس رہے ہیں ۔شہری اپناکاروبار چھوڑ کر پانی کے ڈبے اُٹھائے مارے مارے پھرتے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹاؤن ایڈ منسٹریٹراصغر بھنڈ عوام کو بنیادی سہولیات دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کی خوشامد میں مصروفِ عمل ہے ۔ٹاؤن ایڈ منسٹریٹراَصغر بھنڈ پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کی کارنر میٹنگس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے فائر فائٹنگ گاڑی اور ٹاؤن آفس کے واٹر ٹینکرز سے روڈ راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ کراکر پیاسے عوام کے جذبات کو بھڑکا رہا ہے۔تو دوسری طرف باَاَثر لوگوں کے گھروں پر پانی سپلائی کررہا ہے۔ رہنماؤں نے جامشورو انتظامیہ کو 1ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے ،اگر شہر میں واٹر سپلائی باقاعدہ شروع نہیں کی گئی تو 14جون سے زبردست مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔