مزید خبریں

مفتی تقی عثمانی امت کے علمبردار ہیں ،محمد طاہر مکی

ٹنڈوآدم (پ ر) راشدحسین کون ہے اس کی حیثیت کیا ہے ؟ مفتی تقی عثمانی سینئر سیاستدان اتحاد امت کے علمبردار ،اور عدل و انصاف کے تخت نشین رہے ہیں ،رئیس دارالافتاء حمادیہ اور تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی محمد طاہر مکی نے روزنامہ اسلام میں ’’خاص مضمون‘‘ کے عنوان سے کسی راشدحسین کے مضمون کی اشاعت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ اسلام کو وفاق المدارس سے ویسے بھی جیلیسی ہے لیکن اپنا غصہ روزنامہ اسلام اس طرح نہ نکالے کہ فالتومضامین ہمارے اکابرین کے خلاف لگائے ،شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی ایک انتہائی مدبر سیاستدان ،عالم ،فقیہ،کے ساتھ ساتھ 30 سال سے زائدعرصہ وفاقی شرعی عدالت کے معززجج بھی رہے ہیں ،جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہماری دوآنکھیں ہیں لیکن تقی عثمانی کی چار اور اگر ہماری نگاہ صرف پاکستان میں اتحاد امت پر تو تقی عثمانی کی پوری دنیامیں اتحاد امت پر ہے اس لیے مفتی تقی عثمانی کو کوئی مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، راشدحسین ’’سستی شہرت‘‘حاصل کرنا چاہتے ہیں، دیوبندی مکتب فکر کے علماء و عوام اس کے ’’پرفتن‘‘ مضامین کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔مفتی طاہر مکی نے کہا کہ قرآن کی آیات اور احادیث کا ترجمہ و تشریح راشد سے زیادہ مفتی تقی عثمانی جانتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس مضمون میں مفتی تقی عثمانی کی ہرزہ سرائی کی گئی ہے ہم مشورہ کرکے مضمون نگار اور مقام اشاعت پر مقدمہ درج کریں گے ،ہم روزنامہ اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس قسم کے بے کار مضماین شائع کرکے اپنا امیج نہ گرائے ،فوری طور پر اس مضمون کی اشاعت پر مفتی تقی عثمانی سے اشتہاری معافی مانگے اور اس مضمون کا بقیہ حصہ شائع نہ کرے۔