مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات سے قبل تمام اقدامات مکمل کیے جائیں،ڈی سی حیدرآباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژن کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تمام ترمطلوبہ اقدامات مکمل کرلیں اور اپنے ا پنے اضلاع میں مقررہ پولنگ اسٹیشن اور یونین کونسلزکی تعداد کی فہرست انہیں فراہم کریں۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں بلدیاتی انتخابات 2022 ء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد پیر محمد شاہ ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد محمد یوسف مجید انو کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران اور ریٹرننگ آفیسر ز کو کہا کہ وہ حیدرآباد ڈویژن میں24 جولائی کو منعقد ہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حصول کو اس طرح یقینی بنائیں کے اس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ پولنگ اسٹیشنزکی فہرست کے مطابق پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کرکے وہاں پانی،بجلی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں اوراگر وہاں کچھ سہولیات مطلوب ہیں توان کے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ دیں۔ کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے متعلقہ افسران کو انتخابات سے قبل پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی جس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر دستیاب سہولیات ،سیکورٹی ،یونین کائونسل کی تعداد، عملے کی تربیت، انتخابی موادکی ترسیل اور دیگر متعلقہ اُمور پر مشتمل پلان شیئر کیا جائے تاکہ پرامن طریقے سے صاف و شفاف بلدیات انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔