مزید خبریں

پی آئی اے کراچی سے 291 عازمین حج کو لیکرمدینہ روانہ ہوگئی

کراچی‘ اسلام آباد (نمائندہ جسارت‘اے پی پی) پی آئی اے کی پہلی حج فلائٹ کراچی سے 291 عازمین حج کو لیکرمدینہ روانہ ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض علی بھٹ نے عازمین کوالوداع کیا۔ان کا کہنا تھافریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کے لیے ایک عظیم سعادت ہے،انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ مقدس مقامات پر عالم اسلام، پاکستان اور بالخصوص سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔علاوہ ازیںحج سے قبل جاری فلائٹ آپریشن کے تحت3 دن میں 3919عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تک ملک بھر سے مزید 8حج پروازوں کے ذریعے 1710عازمین حج کومدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے۔اسلام آباد سے4 جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔آج 5حج پروازوں کے ذریعے مزید1330حجاج حجازقدس روانہ ہوںگے۔ 106پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30جون تک لگاتار جاری رہے گا۔