مزید خبریں

ریٹرننگ افسران کا رویہ بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بنارہا ہے،عقیل احمد خان

حیدرآباد (اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف پانچ سال میں انتخابات کرانا ہے اگر یہ کام بھی ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے تو سوال جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے برعکس بلدیاتی انتخابات میں کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کام ہی یہی ہے عام انتخابات کے برعکس بلدیاتی انتخابات میں 5سال سے زیادہ وقفہ کردیا جاتا ہے حالانکہ الیکشن کمیشن انتخابات کے معاملے میں حکومت کے ماتحت نہیںخود مختار ہے۔ انتخابات کی تیاری کے لیے اس کے پاس کئی برس ہوتے ہیں لیکن مراعات حاصل کرنے کے سوا وہ اپنا بنیادی کام تک ٹھیک سے نہیں کرتا،جن ریٹرننگ افسران کا اس نے تقرر کیا ہے وہ غیر تربیت یافتہ ہیں اور عوامی نمائندوں کو معلومات دینے پر تیار نہیں ہیں یا ان کے پاس درست معلومات کا فقدان ہے جس سے عوامی نمائندے پریشان ہیں۔ ریٹرننگ
افسران ہوش کے ناخن لیں’کاغذات نامزدگی کے نام پر ڈراما رچایا جا رہا ہے۔ عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کو کاغذات نامزدگی میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کر رہے، الیکشن کو مشکوک بنایا جا رہاہے، امیدواروں کو بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے کبھی کہتے ہیںفلاں سرٹیفکیٹ لگے گا کبھی کچھ تو کبھی کچھ مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں جو کاغذات درکار ہیں ریٹرننگ افسراب وہ بتانے سے قاصر ہیں ،ہر ریٹرننگ افسر اپنی من مانی کر رہا ہے جس کی وجہ سے ابھی سے ہی الیکشن کا عمل شکوک و شبہات کا شکار ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے ذریعہ نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ امیدواروں کی رہنمائی ہو سکے۔