مزید خبریں

قلعہ سیف اللہ، وین گرنے سے 22 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی متعدد افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر قاسم کاکٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین لورالائی سے ژوب جارہی تھی حادثہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے میتوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔