مزید خبریں

حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبہ6 ماہ میں ڈیزائن تیار ہوگا، حکومت

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کے منصوبے میں تاخیر کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی لمبائی 6 سو کلومیٹر ہے یہ منصوبہ 307 ارب روپے کا ہے چھ ماہ میں اس کا ڈیزائن تیار ہو گا اور اس کو مکمل کرنے کے لیے چار سال لگیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ منصوبہ پی پی موڈ پر کیا جا رہا ہے 2017ء میں اس کی منظوری ہوئی چار سال کے بعد 2022 میں ایکنک کے پاس منظوری کے بیجھا گیا ہے اس کی لمبائی 6سو کلومیٹر ہے گزشتہ حکومت نے چار سال ضائع کئے ہیں بہت اہمیت کا حامل کا منصوبہ ہے 6 ماہ میں اس کا ڈیزائن تیار ہو گا اور چار سال میں مکمل ہو گا یہ منصوبہ 307 ارب روپے کا منصوبہ ہے یہ منصوبہ بہت ضروری ہے یہ صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حیدرآباد سے سکھر موٹر وے صوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے اس روڈ پر بہت ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں سندھ میں کوئی خاص موٹر وے نہیں جب ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کسی موٹر وے پر سفر کر رہے ہیں سید ابرار علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہوا ہے پاکستان میں اپنی مرضی سے جس جگہ چاہتے ہیں وہاں ٹول پلازہ بنا دیا جاتا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں کہ کتنے کلومیٹر پر ٹول پلازہ ہونا چاہئے۔