مزید خبریں

4ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے 4ارکان پارلیمنٹ کو معاون خصوصی تعینات کر نے کی منظور ی دیدی ۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی محمد جنید انوار،سینیٹر حافظ عبدالکریم، رومینہ خورشید عالم اور شیخ فیاض الدین شامل ہیں۔ چاروں معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہو گا ۔ محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔ جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمے داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائوں گا، حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔