مزید خبریں

حیدر آباد،بجلی بندش کے خلاف دھرنا،ٹائر نذر آتش

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں لیفٹ بینک بیراج کالونی کے باہر رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ایک ہفتے سے مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ نے دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے ۔احتجاج کی وجہ سے شاہراہ بلاک ہوگئی ۔مظاہرین نے کہاکہ مسلسل ایک ہفتے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے ،متعدد بار حیسکو کو شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی تدارک نہیں ہورہا، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، کوئی پرسان حال نہیں ہے ،پولیس افسران نے پہنچ کر احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی تاہم رات گئے تک احتجاج جاری تھا۔