مزید خبریں

حیدرآباد: پھلیلی سونار گلی میں فائرنگ سے بیٹا جاںبحق،باپ زخمی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پھلیلی سونار گلی میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑے کے نتیجے میں میں فائرنگ سے ایک جواں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پھلیلی تھانے کی حددود سنار گلی میں دو گروہوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے د ونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا تاہم 20سالہ حماد مغل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کے والد والد عمر مغل کو سول اسپتال منتقل کردیا ، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔