مزید خبریں

سمندر نعمت ہے، سب کو صفائی کا خیال رکھنا چاہیے، شیری رحمن

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کہ آج دنیا بھر میں سمندر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،پاکستان کو سمندر کا عالمی دن خصوصی طور پر منانا چاہیے، ہم ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہیں جن کی سرحد سمندر کے ساتھ متصل ہے، سمندر کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر اپنے سمندر کی اہمیت، اس سے منسلک حیاتیات اور ماحولیاتی پہلو کو اجاگر کرنا ہے زمین کی سطح کا تقریباً 70 فیصد پانی سے ڈھکا ہوا ہے،ہماری دھرتی پر موجود پانی کا تقریباً 96.5 فیصد سمندروں کے پانی پر مشتمل ہے،سمندر ہمارے سیارے کی 50 سے 75 فیصد آکسیجن پیدا کرتے ہیں ہمارے زمین کا موسم، ماحولیات اور بارشیں سمندر پر ہی منحصر ہیں، شیری رحمان  نے کہا کہ بدلے میں ہم نے سمندروں کو فضلے اور پلاسٹک کا ڈھیر بنا دیا ہے،اس وقت سمندروں میں ناقابل فہم مقدار میں پلاسٹک اور فضلہ موجود ہے،اسٹڈیز کے مطابق صرف سمندروں کے سطحی پانیوں میں 51 ٹرلین پلاسٹک کے ٹکڑے موجود ہیں،سمندروں میں آلودگی اور فضلے میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، شیری رحمان نے کہا کہ یہ آلودگی نا صرف سمندر کی حیاتیات بلکہ خشکی پر رہنے والے ہر جاندار کو متاثر کرتی ہے، سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھ کر ہی ہم قدرت کے اس اعلی نظام کی حفاظت کر سکتے ہیں،ساحل سمندر اور سمندر کو اپنے گھر کی طرح صاف ستھرا رکھیں۔