مزید خبریں

علی وزیر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کاچالان جمع

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)ایم این اے علی وزیر کے خلاف ریاست مخالف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات، بوٹ بیسن پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں علی وزیر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت کو بتایاگیاکہ علی وزیر کے خلاف چوتھے مقدمے کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست گزار کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ ملزمان نے 2018ء میں کلفٹن میں کارنر میٹنگ کے دوران ریاست مخالف تقاریر کی تھیں۔