مزید خبریں

جعلی ویزے پربیرون ملک جانے والے 12افراد کوگرفتارکیا‘ایف آئی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ کے جعلی ویزے اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کیں۔کارروائیاں ایف آئی اے امیگریشن سیل نے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی پر کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف بلوچ کا کہنا ہے کہ مسافر جعلی ویزے، مشتبہ پاسپورٹ، شناختی کارڈزسے بیرون ملک جارہے تھے مسافروں کو گرفتار کرکے پاسپورٹ سیل منتقل کیاجہاں ان سے تفتیش کی گئی ۔