مزید خبریں

امت مسلمہ بھارت کا معاشی بائیکاٹ کرے‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے بھارت میں شان رسالت ﷺ کی گستاخی کیے جانے اورمودی سرکار کے دو انتہائی اہم بی جے پی عہدیداروں ملعون نوپورشرما اور ملعون نوین کمار کی جانب سے شان رسالت ﷺکی گستاخی کیے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتوںنے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے اور جب چاہے اور جو چاہے گستاخی کر بیٹھتا ہے ۔امت مسلمہ چیختی چلاتی اور احتجا ج کرتی رہ جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو سبق سکھانابہت ضروری ہے ۔پوری امت مسلمہ اگر بھارت کا معاشی بائیکاٹ کر دے تو آئندہ کسی بھی ملک کے فرد کی ہمت نہیں ہوسکے گی کہ وہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرے۔