مزید خبریں

اقراء یونیورسٹی میں عالمی یوم ماحولیات کا دن منایا گیا

کراچی (پ ر) اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 ء کے لیے اقراء یونیورسٹی پرعزم ہے، اس سیمینار کو منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں میں ماحول دوستی کو مزیداجاگر کرنا ہے اس دن کے موقع پر ماحولیات کی افادیت کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ان خیالات کا اظہاراقراء یونیورسٹی میںسوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شمس حامد نے نارتھ کراچی کیمپس میں منعقدہ ’’عالمی یوم ماحولیات‘‘ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کی وجہ سے آج دنیا کو جن ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے دنیا کے تمام خطوںمیں اجتماعی طور پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور اس طرح خوشگوارکشادہ ماحول کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتاہے۔