مزید خبریں

نیشنل انسٹی ٹیوٹ اوشیانوگرافی کے تحت عالمی یوم سمندر کا انعقاد

کراچی(پ ر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی پاکستان نے گزشتہ روز 14 واں عالمی یومِ سمندر منایا جس کا موضوع ’’بحران کے لیے اجتماعی عمل‘‘ تھا۔ ہائبرڈ ایونٹ/سیمینار میں دنیا بھر سے تجربہ کار سائنسدانوں اور اوشین سائنسز کے ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اس دن کے موضوع پر گفتگو کریں اور اپنے تجربات شیئر کریں۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ڈاکٹر ولادیمیر ریابینن ایگزیکٹو سیکرٹری، IOC اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کا وڈیو پیغام، NIO کے اوشین ڈے ایونٹ کے لیے ریکارڈ کیا گیا اور اس دن کے تھیم پر چلایا گیا، اس کے بعد ڈاکٹر پٹریسیا میلوسووچ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر SCOR جنہوں نے ’’سائنسی کمیٹی‘‘ پر اظہار خیال کیا۔انہوںنے اپنی گفتگو اور پریزنٹیشن کے ساتھ SCOR کے مختلف اجتماعی سمندری پروگراموں پر ایک مختصر وڈیو پیش کی جس میں دنیا بھر کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔