مزید خبریں

نو پور شرما کوبھارتی قانون کے تحت سزا دی جائے ، ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جنونی دہشتگرد اور اسلام دشمن تنظیم ہے، عالمی قوتیں اس پر پابندی عائد کریں،گستاخ رسول ملعونہ نوپور شرما کو گرفتار کرکے سزا دینے کے بجائے مسلمانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،نو پور شرما کوبھارت کے قانون کے تحت سزا دی جائے وگرنہ عوام قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوںگے،پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو آقا کریم ؐ کی عزت وحرمت کے تحفظ کے یوم کے طور پر منایا جائے گا۔