مزید خبریں

لیاقت آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مکین سراپااحتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف سی ایریا لیاقت آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے آئی بی سی آفس کے باہر پر امن احتجاج اور دھرنا دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود ایف سی ایریا میں 12 سے 14 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈسیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت ہوگئی ہے۔رات میں کئی کئی گھنٹے غیراعلانیہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے لوگ کا آرام وچین چھین گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔احتجاج کے دوران ایف سی ایریا ریذیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کے الیکٹراک کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ایسوسی ایشن کے رہنمامحمد ندیم نے بتایا کہ کے الیکٹرک حکام نے آگاہ کیا یے کہ وہ ہیڈ آفس سے رابطہ کررہے ہیں اور جلد رات کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔انہوں نے سی ای او کے الیکٹراک سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت اس صورتحال کا جائزہ لیں۔رات کی لوڈشیڈنگ ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کوماہانہ بجلی کے بل ادا کرریے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوگا۔کے الیکٹرک کی یقین دہانی پر ہم نے پر امن احتجاج ختم کیا ہے۔اگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم دوبارہ پر امن احتجاج کریں گے۔