مزید خبریں

گلشن حدید میں دکانداروں نے معمولی تلخ کلامی پرڈرائیور قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہریوں میں عدم برداشت کا رویہ اب لوگوں کی جانیں لینے لگا، کراچی میں رونما ہونے والے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دکانداروں نے معمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیاتھاجب موٹر سائیکل پر سوار خاتون کا برقعہ پھنسا جس پر دکاندار مدد کیلیے پہنچے، اسی دوران عقب سے ایک ٹرک آیا جس نے سڑک پر رش کے باعث ہارن بجانا شروع کردیا تاکہ جگہ مل سکے، جگہ نہ ملنے پر ٹرک ڈرائیور جس کا نام صدیق بتایا گیا ہے ،نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کی اور دکانداروں کے پاس جاکر تلخ کلامی شروع کردی۔اسی دوران دیگر دکاندار بھی معاملے میں کود پڑے اور انہوں نے ٹرک ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا، دکاندار ڈرائیور کو مارتے ہوئے ایک گلی کے اندر لے گئے جہاں بدترین تشدد کے باعث صدیق نامی ٹرک ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔