مزید خبریں

ملیر میں ٹرین کی ٹکرسے معمرشخص جاں بحق‘اورنگی سے لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کالا پل ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے معمر شخص جاںبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے کی ھدودو ملیر کالا پل ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار پہنچے اور لاش کو تحویل میں لیکر اسے جناح اسپتال منتقل کیا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5یعقوب آباد بلال مسجد کے قریب دکان سے 02سے03 دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 55سالہ محمد حسن ولد بچل کے نام سے ہوئی ۔ پورٹ قاسم ایشیا پولٹری فیڈکے قریب بلڈنگ سے گر کر ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔