مزید خبریں

متحدہ ہربار مہاجروں کے مینڈیٹ کاسوداکرتی ہے‘مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مہنگائی اور بلدیاتی اختیارات پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والی ایم کیو ایم وزارتوں اور حرام کمائی کی خاطر کل عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کی بھی حصہ دار تھی اور آج پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بھی حصہ ہے، اسی طرح اکتوبر 2013 میں اپنے ہاتھوں سے بلدیاتی اختیارات پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کو سونپ دیے اور قوم کے سامنے اختیارات اور وسائل کا رونا روتے رہے لیکن آج پھر اسی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ ہر بار مہاجروں کے مینڈیٹ کا سودا کرتی ہے اور اپنے حصے کی بوٹی کی خاطر پوری مہاجر قوم کو قربان کر دیتی ہے۔