کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بھارت کی حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کریں۔ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی حکومت نے اب دین اسلام اوراس کی بنیادوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اگر دنیا بھر کے مسلمان بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تو مودی حکومت کی تباہی کا آغاز بھارت کے اندر سے شروع ہو جائے گا۔