مزید خبریں

آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتا دیا تھا آپ جا رہے ہیں‘ شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن/ صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے 4 ماہ پہلے بتا دیا تھا کہ آپ جا رہے ہیں‘ میں نے 2، 3 ماہ انتظارکیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتا تھا کہ یہ سارا ملبہ گرنا ہے‘ جس کو ہم کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھاگئے‘ کچھ نہ کچھ تو تھا کہ عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں 10، 10 روپے کم کیں‘ عمران خان کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے سے پتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10جون کو بروز جمعہ شام 5 بجے لال حویلی سے ناموس رسالتؐ کے لیے ایک ریلی نکالی جائے گی‘ بھارت میں حضورؐ کی شان میں بی جے پی نے جو گستاخی کی ہے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔