مزید خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ‘گورنر جی بی کی عدم تعیناتی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر گلگت بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا دی۔ عدالت نے صدر وزیر اعظم کی سفارش پر آرڈر 2018ء کے تحت گورنر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ 3صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ۔تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022ء سے خالی ہے آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 33 کے مطابق گورنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد وزیر اعظم کی سفارش پر صدر نے تعیناتی کرنی ہوتی ہے، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اسپیکر کی قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے، گورنر کی تعیناتی سے متعلق مجوزہ طریقے کی ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔