مزید خبریں

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی ، ایک روپے 31 پیسے سستا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی ہے اور بدھ کے روز ڈالر ایک روپے 31 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر ایک روپے 31 پیسے کم ہوکر 201 روپے 52 پیسے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک کے کاروباری دن میں ڈالرکا بھاؤ ایک موقع پر 199 روپے 75 پیسے بھی ہوگیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر ایک روپیہ کم ہوکر 202 روپے50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔