مزید خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( آن لائن ) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ قرض کی منظور ی پاکستان میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے دی ۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلا میے کے مطابق پاکستان کے لیے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے اور یہ فنڈزبنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، صوبائی ہیلتھ سسٹم کومضبوط بنانے میں بھی مدد دی جائے گی جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور دواؤں کی سپلائی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ 20اضلاع کے لوگوں کو بنیادی ہیلتھ کی بہتر سہولیات میسر آسکیں گی ۔ عالمی بینک کی جانب سے ملنے والی امداد سے مریضوں کی جدید رجسٹریشن کا نظام بھی قائم کیا جائے گا ۔