مزید خبریں

چند روز میں احتجاج کی کال دینے والا ہوں،عوام تیار رہیں،عمران خان

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلیے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلیے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں، یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سازش سے ہماری حکومت ہٹائی گئی، امریکا کے پالتو اوپر آکر بیٹھے ہیں، اس کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، یہ ان کیخلاف کبھی اسٹینڈ نہیں لیں گے، میری حکومت ختم ہوتے ہی اسرائیل اور بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، ہمارے خلاف سازش کرنے والے فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت چار روپے بڑھی تو بلاول نے لانگ مارچ کردیا، جبکہ آج 30، 30 روپے قیمت بڑھ رہی ہے، ہم نے ساڑھے تین سال میں 55 روپے پٹرول مہنگا کیا، جبکہ انہوں نے آتے ہی 60 روپے بڑھادیا، ان کا مقصد مہنگائی نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ چند روز میں ملک گیر احتجاج کی کال دوں گا، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا، عوام تیاری رکھیں، جیسے ہی سپریم کورٹ سے ہمارے کیس کا فیصلہ ہوتا ہے کال دوں گا۔انہوں نے کہا کہ فیملی پارٹیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت نہیں بڑھی، فیملی پارٹیوں میں دوخاندان ہے، پچھلے 60 سالوں میں فوج اور دو خاندانوں نے حکمرانی کی، ملک کے حالات ان لوگوں نے خراب کیے، ہماری حکومت توساڑھے تین سال رہی، ہم نے کبھی لانگ مارچ پرطاقت کا استعمال نہیں کیا، موجودہ حکومت کو عوا م کی کوئی پروا نہیں ، یہ اپنے کرپشن کیسزختم کرانے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمنٹ میں اپوزیشن نہیں وہ پارلیمنٹ ہی نہیں ہے اور اب الیکشن کمیشن استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن پر اب کسی کو اعتماد نہیں ہے، چوروں کا اوپر لانے کیلییاداروں کی تباہی ہو گی، نیب، ایف آئی اے کو تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد ملک کی وفاقی جماعت رہ گئی ہے، جو سارے پاکستان میں ہے اور ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان اگلی ٹرم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے جاری اعلامیے کے مطابق دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستبردار ہونے والے ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔اعلامیے کے مطابق ا نٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسدعمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔